بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

حرم نام کا مطلب


سوال

حرم نام کاکیا مطلب ہے ؟  میں نے اپنی بیٹی کا نام رکھاہے۔

جواب

 واضح رہے کہ   "حرم" عربی لفظ ہے اور "قابل احترام" کے معنی میں ہے،عرف میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سرزمینوں میں سے ہرایک کو "حرم" اور مشترکہ طور پر "حرمین" کہا جاتاہے،،لہذا لڑکی کا  حرم نام رکھنا  معنی کے اعتبار سے جائز ہے،  البتہ شرعی عرف میں "حرم" مخصوص ومقدس جگہ کا نام ہونے کی وجہ سے ذہن اسی طرف منتقل ہوتا ہے،لہذا  بہتر  یہ ہے  کہ صحابیات  رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں۔

(مصباح اللغات، ص:۹۱۹و ۱۴۹،ط: مکتبہ سید احمد شہید)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511100974

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں