میرے یہاں بچے کی پیدایش ہونے والی ہے، میں نے ان کے لیے کچھ نام اس ویب سائٹ سے صحابہ کے تجویز کیے ہیں ،آپ ان کے معنی بتا دیں: حریز،حدیر ،ثوبان ،حبان، حمران، سنین، ظبیان۔
1:"حریز "صحابی کا نام ہے،(بحوالہ الإصابة في تمييز الصحابة، ج2، ص56، ط:بیروت) اور اس کا معنیٰ محفوظ جگہ کے ہیں۔
2:"حُدَیْر" یہ بھی صحابی کا نام ہے(بحوالہ الإصابة في تمييز الصحابة، ج2، ص42، ط:بیروت)يه لفظ"حادر"كي تصغير هے ،جس كا معنیٰ ہے مضبوط نوجوان۔
3:"ثوبان " صحابی کا نام ہے،اس کا معنیٰ ہے لوٹنے والا، واپس آنے والا، اللہ کی طرف رجوع کرنے والا۔
4:"حبان"(حَبَّان) حاء کے فتحہ (زبر) اور باء کی تشدید کے ساتھ یمن کی ایک وادی کا نام ہے، یہ صحابہ کے ناموں میں سے ہے، حبّان بن منقذ الخزرجي رضی اللہ تعالیٰ عنہ انصاری صحابی ہیں ،جو جنگ احد میں شریک تھے، اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے زمانہ میں ان کا انتقال ہوا۔
نیز "حبان"(حِبَّان) حاء کے کسرہ (زیر) اور باء کی تشدید کے ساتھ نیساپور کے علاقہ کے ایک محلہ کا نام ہے، یہ بھی صحابہ کے ناموں میں سے ہے، حِبّان بن الحکم السلمي رضی اللہ عنہ، بنو سلیم سے ان کا تعلق تھا۔
5:"حمران "صحابی کا نام ہے(بحوالہ الإصابة في تمييز الصحابة، ج2، ص120، ط:بیروت)،اس کا معنیٰ سرخ رنگ والا،ایک خاص مقام کے پانی کا نام ہے۔
6:"سُنَیْن" ( یعنی سین پر پیش، نون پر زبراور یاءساکن)تصغیر کا صیغہ ہے، اس کا معنی ٰہے چھوٹا نیزہ ،اس نام کے دو صحابی ہیں : سنین ابو جمیلہ اور سنین بن واقد گزرے ہیں(بحوالہ الإصابة في تمييز الصحابة، ج2، ص567، ط:بیروت)۔
7:"ظبیان"صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین کے ناموں میں سے ہے(بحوالہ الإصابة في تمييز الصحابة، ج3، ص102، ط:بیروت)،اس كے معنیٰ ہرن کے ہیں۔
یہ تمام صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کے نام ہیں،ایسے نام رکھنے میں معانی مطلوب نہیں ہوتے،بلکہ شخصیات کی مناسبت سے یہ نام رکھے جاتے ہیں،لہذا ان کے نام پر نام رکھنا باعث خیر وبرکت ہے۔
لسان العرب میں ہے:
"حرز: الحرز: الموضع الحصين. يقال: هذا حرز حريز."
(ج5،ص333،ط؛دار صادر)
وفیہ ایضا:
"ومنه غلام حادر إذا كان ممتلئ البدن شديد البطش."
(ج4،ص174،ط؛دار صادر)
تاج العروس میں ہے:
"(ثَابَ) الرَّجُلُ يَثُوبُ {ثَوْباً} وثَوَبَاناً: رجع بعد ذهابه، ويقال: ثاب فلان إلى الله وتاب، بالثاء والتاء، أي عاد ورجع إلى طاعته، وكذلك أثاب بمعناه، ورجل تواب أواب {ثواب منيب بمعنى واحد، وثاب الناس اجتمعوا وجاءوا...{وثوبان} وثويبة، فالمسمى {بثوبان في الصحابة رجلان: ثوبان بن بجدد مولى رسول الله صلى الله عليه وسلم وثوبان أبو عبد الرحمن الأنصاري، حديثه في إنشاد الضالة."
(ج2،ص103 تا 112، ط: دار الهداية)
وفیہ ایضا:
"(وحبان بالفتح: واد باليمن) قريب من وادي حبق (و) حبان (بن منقذ) بن عمر والخزرجي المازني شهد أحدا، وتوفي في زمن عثمان رضي الله عنه (صحابي) وابنه سعيد له ذكر (و) حبان (بن هلال و) حبان (بن واسع بن حبان) الحارثي الأنصاري من أهل المدينة، يروي عن أبيه، وعنه ابن لهيعة (وسلمة بن حبان) شيخ لأبي يعلى الموصلي (محدثون) .
(و) سكة حبان (بالكسر: محلة بنيسابور) منها محمد بن جعفر بن أحمد الحباني، (و) حبان (بن الحكم السلمي) من بني سليم، قيل كانت معه راية قومه يوم الفتح (و) حبان (بن بج الصدائي) له وفادة، وشهد فتحع مصر (أو هو) حبان (بالفتح) قاله ابن يونس، والكسر أصح (و) كذا حبان (بن قيس أو هو) أي الأخير (بالياء) المثناة التحتية، وكذا حبان أبو عقيل الأنصاري، وحبان بن وبرة المري (صحابيون و) حبان (بن موسى) المروزي شيخ البخاري ومسلم (و) حبان (بن عطية) السلمي، له ذكر في الصحيح، في حديث علي رضي الله عنه في قصة حاطب."
(ج2،ص219، ط: دار الهداية)
لسان العرب میں ہے:
"(وحمران، بالضم: ماء بديار الرباب) ، ذكره أبو عبيد."
(ج11،ص87،ط؛دار صادر)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144605100626
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن