محمد حارث نام کا مطلب بتا دیں!
"حارث" کا معنیٰ ہے کاشتکار، کھیتی باڑی کرنے والا، کسان، ہاری (فیرز الغات ص: 591)۔
رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے (مصداق کے اعتبار سے) سچے ناموں میں شمار کیا ہے، جیساکہ سنن نسائی اور سنن ترمذی میں ہے:
"عن أبي وهب الجشمي قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: أحب الأسماء إلى الله عبد الله وعبد الرحمن، وأصدقها حارث وهمام، وأقبحها حرب ومرة". (النسائي و الترمذي)
ترجمہ: اللہ کے نزدیک محبوب ترین نام عبد اللہ، عبد الرحمن، اور سچے ترین ناموں میں حارث اور ہمام، اور بدترین ناموں میں حرب اور مرہ ہیں۔
لہذا حارت کے ساتھ تبرکًا ’’محمد‘‘ لگاکر ’’محمد حارث‘‘ نام رکھ سکتے ہیں جائز ہے۔ اور صحابہ کرام علیہم الرضوان کے ناموں میں سے ہونے کی وجہ سے باعث برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201614
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن