بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض سے پاکی کے بعد اتنا وقت ہو کہ وہ غسل کرکے تکبیر تحریمہ کہ سکےتو وہ نماز پڑھنا بھی ضروری ہے


سوال

 اگر عصر کے وقت داغ دکھے ، مغرب میں انتظار کیا اور عشاء میں غسل کیا، تو اب کون کون سی نماز کی قضاء ہوگی؟ صرف مغرب کی یا عصر کی بھی، کیونکہ آخری داغ جب دیکھا تھا اس وقت عصر میں کچھ وقت باقی تھا۔ 

جواب

 صورتِ مسئولہ میں اگرایامِ عادت کےآخری دن یادسویں دن  عصر  میں پاکی حاصل ہو گئی  یعنی خون آنا بند ہوگیااور عصر کا وقت  اتنا باقی تھا کہ وہ غسل کرکے تکبیر تحریمہ کہہ سکتی تھی  تو اس عورت   پرعصر کی نماز بھی لازم ہے اور اگر اتنا وقت باقی نہیں تھاتو عصرکی نماز  معاف ہے،بہر دو صورت مغرب کی قضا ء ضروری ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"( أو يمضي عليها زمن يسع الغسل ) ولبس الثياب ( والتحريمة ) يعني من آخر وقت الصلاة لتعليلهم بوجوبها في ذمتها حتى لو طهرت في وقت العيد لا بد أن يمضي وقت الظهر كما في السراج وهل تعتبر التحريمة في الصوم الأصح لا وهي من الطهر مطلقا وكذا الغسل لو لأكثره وإلا فمن الحيض فتقضي إن بقي بعد الغسل والتحريمة ولو لعشرة فقدر التحريمة فقط لئلاتزيد أيامه على عشرة فليحفظ ( و ) وطؤها ( يكفر مستحله ) كما جزم به غير واحد."

(كتاب الطهارة، باب الحيض، ج: 1، ص: 295، ط: دار الفكر بيروت)

وفیه أیضاً:

" (قوله: ولو لعشرة الخ) أي ولو انقطع لعشرة فتقضي الصلاة إن بقي قدر التحريمة فقط، و الحاصل أن زمن الغسل من الحيض لو انقطع لأقله لأنها إنما تطهر بعد الغسل فإذا أدركت من آخر الوقت قدر ما يسع الغسل فقط لم يجب عليها قضاء تلك الصلاة لأنها لم تخرج من الحيض في الوقت بخلاف ما إذا كان يسع التحريمة أيضًا؛ لأن التحريمة من الطهر فيجب القضاء."

(كتاب الطهارة ، باب الحيض، ج: 1، ص: 297، ط:دار الفكر بيروت)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144510101359

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں