بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے بارے میں چند سوالات


سوال

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ  انہوں نے بدھ کے روز جمعہ کی نماز پڑھائی ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ جواب بحوالہ عنایت فرمائیں اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کی سوانح پر کسی کتاب کی طرف رہنمائی فرمائیں۔ نیز حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالٰی عنہ کے نام پر  "امیر معاویہ"  نام رکھنا کیسا؟

جواب

1- یہ ایک  ایسی بات ہے جس کی توقع کسی عام مسلمان سے نہیں رکھی جاسکتی، کجایہ کہ کسی جلیل القدر صحابی کے بارے میں یہ سوچ رکھنا ،سائل نے  یہ  بات جن سے سنی ہے،  ان سے اس کا حوالہ لے کر ارسال کردے، اس حوالے کی صحت و سند کا جائزہ لے کر جواب ارسال کردیا جائے گا، ان شاء اللہ۔

2-حضرت مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ کی کتاب "حضرت امیر معاویہ اور تاریخی حقائق"  ملاحظہ فرمالیں ۔

امیرمعاویہ‘‘   نام رکھنا درست ہے، بلکہ جلیل القدر صحابی   رضی اللہ عنہ کے نام پر مشتمل ہونے کی بنا پر باعثِ برکت بھی ہے۔ خصوصاً ایسی جگہ جہاں اس نام کو لوگ پسند نہ کریں تو ، ناحق حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے بغض  رکھنے والوں کی تردید اوران سے براء ت کے  لیے اس نام میں ثواب  کی بھی  امید ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201635

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں