بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

حضرت مہدی کو امام مہدی کہنا


سوال

کیا ہم حضرت مہدی کو امام مہدی کہہ   سکتے ہیں؟

جواب

"امام"  کے معنی مقتدی اور رہبر کے ہیں، اس لحاظ سے حضرت مہدی علیہ الرضوان کے ساتھ  "امام"  لگا کر "امام مہدی "کہنا درست ہے ۔ 

تفسير قرطبي ميں  ہے:

"قوله تعالى: " إني جاعلك للناس إماما" ‌الإمام: ‌القدوة، و منه قيل: لخيط البناء: إمام، و للطريق: إمام، لأنه يؤم فيه للمسالك، أي يقصد."

(ج:2،ص:107،ط:دارالکتب المصریہ، القاہرہ)

تاج العروس میں ہے :

"{و الإمام) بالكسر: كل (ما} ‌ائتم ‌به) قوم (من رئيس أو غيره) ، كانوا على الصراط المستقيم أو كانوا ضالين. وقال الجوهري: {‌الإمام: الذي يقتدى به."

(ج:31،ص؛243،ط:داراحیاء التراث)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144603101841

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں