بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کا حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو دعوت میں نہ بلانا


سوال

حضرت فاطمہؓ کے بارے میں ایک واقعہ یوں نقل کیا جاتا ہے کہ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کے گھر پر کوئی دعوت کا پروگرام ہوا تھا، جس میں حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کو ان کے فقر وفاقہ کی وجہ سے دعوت نہیں دی، پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا جانا ہوا، جا کر حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  نے دیکھا کہ سبھی کھانے کی چیزیں پتھر سے بدل گئیں تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: کہ کیا فاطمہ کو دعوت دی گئی؟ انہوں نے کہا: نہیں، حضور  صلی اللہ علیہ وسلم  نے فرمایا: فاطمہ کو دعوت دو، ام کلثوم رضی اللہ عنہا نے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو بلایا،  جبکہ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا جانے سے ہچکچارہی تھیں، غربت کی بنا پر کپڑا نہ ہونے کی وجہ سے۔ تو جنت سے حضرت فاطمہ کو کپڑا میسر کرایا گیا۔ جب پہن کر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا دعوت میں شریک ہوئیں پھر حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو یہ کپڑا اتنا پسند آیا کہ حضرت ام کلثوم رضی اللہ عنہا اسے مانگنے لگیں۔

کیا یہ واقعہ صحیح ہے؟

یا اس سلسلے میں جو بھی معلومات ہے بتا دیجیے، اگر صحیح ہے تو اس کا کوئی حوالہ اور اس کپڑے کا کوئی حلیہ، کوئی شکل کہ کپڑا کیسا تھا؟

جواب

سوال میں مذکور واقعہ معبتر مآخذ میں تلاش کے باوجود نہیں مل سکا، اس واقعہ کو نقل کرنے سے احتراز کریں۔


فتوی نمبر : 144604102809

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں