بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

رمضان میں حجامہ کروانا


سوال

رمضان میں حجامہ لگوانا کیسا ہے؟

جواب

روزے کی حالت میں حجامہ کروانے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا،البتہ اگرروزے کی حالت میں  حجامہ کروانے کی  صورت میں کمزوری لاحق ہونے کا اندیشہ ہو تو یہ عمل  مکروہ ہوگا ، ليكن اگر رمضان میں حجامہ كروانا ہو تو غروب آفتاب كے بعد كروانا چاہیے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(قوله: وكذا لا تكره حجامة) أي الحجامة التي لا تضعفه عن الصوم، وينبغي له أن يؤخرها إلى وقت الغروب والفصد كالحجامة وذكر شيخ الإسلام أن شرط الكراهة ضعف يحتاج فيه إلى الفطر كما في التتارخانية إمداد، وقال قبله: وكره له فعل ما ظن أنه يضعفه عن الصوم ‌كالفصد والحجامة والعمل الشاق لما فيه من تعريضه لإفساد."

(‌‌كتاب الصوم، باب ما يفسد الصوم وما لا يفسده، ج:2، ص:419، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144609100913

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں