بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

حیض کی حالت میں ذکرواذکارکرنے کا حکم


سوال

 کیا حیض کی حالت میں  کلمہ  طیبہ یا درود شریف کی  تسبیح کی جاسکتی ہے؟ 

جواب

حیض کی حالت میں ذکرواذکارکرنا، درودشریف پڑھنا، دعائیں پڑھنااور کلمہ طیبہ  کی تسبیح کرنایہ سب جائز ہے، البتہ حیض کی حالت میں قرآن کرم کی  تلاوت نہیں کی جاسکتی۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"(ولا بأس) لحائض وجنب (بقراءة أدعية ومسها وحملها وذكر الله تعالى، وتسبيح)."

(باب الحيض، 293/1، ط:سعید)

فتاویٰ ہندیہ میں ہے:

"(ومنها) حرمة قراءة القرآن لا تقرأ الحائض والنفساء والجنب شيئا من القرآن والآية وما دونها سواء في التحريم على الأصح."

(كتاب الطهارة، لباب السادس في الدماء المختصة بالنساء، لفصل الرابع في أحكام الحيض والنفاس والاستحاضة، 38/1ط:دار الفکر)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144510102205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں