بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

حورب احمد نام رکھنے کا حکم


سوال

میری بیٹی کا  نام حورب احمد رکھا ہے کیا میں اس نام کو تبدیل کروں؟

جواب

حورب کا صحیح تلفظ "حُورِیب" ہے اور یہ عبرانی زبان کا لفظ ہے جو اس پہاڑ کا نام ہے  جو طور سیناء  میں واقع ہے، اس نام کا اردو میں تلفظ "حُورِیب" (horeeb)  ہے۔ یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے لہذا بہتر ہے کہ کسی پہاڑ کے نام پر نام رکھنے کے بجائے  امہات المؤمنین یا دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن   کے ناموں میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے۔ لہذا سائل کے لئے بیٹی کے نام تبدیل کرنا بہتر ہے۔

"طوى : تعددت الأقوال في هذه الكلمة. وأوجهها عندنا أنها اسم الوادي الذي رأى موسى على حفافيه النار. والمكان قرب جبل حوريب في طور سيناء وقد ذكر ذلك في الإصحاح الثالث من سفر الخروج ثاني أسفار العهد القديم."

(التفسير الحديث: تفسير سورة طه (3/ 190)، ط. دار إحياء الكتب العربية القاهرة:  1383 هـ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405101844

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں