بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

حضورﷺ کے حضرت عائشۃ رضی اللہ عنہا سے ناراض ہوجانے کے ایک واقعہ کی تحقیق


سوال

ایک دن جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بیوی عائشہ رضی اللہ عنہا سے ناراض تھے ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا کہ :آنکھیں بند کر لیں ، عائشہ نے ڈرتے ڈرتے آنکھیں بند کر لیں ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے گلے لگاتے ہوئے فرمایا : اے عائشہ تمہیں گلے لگانے سے میرا سارا غصہ ختم ہو جاتا ہے ۔ اس واقعہ کا حوالہ   مطلوب ہے۔ 

جواب

تلاشِ بسیار کے باوجود ايسے كسی واقعہ کی کوئی اصل ہمیں کتبِ احادیث وغیرہ میں کہیں نہیں مل سکی ، لہذا جب تک مستند ذریعہ سے یہ واقعہ  ثابت نہ ہوجائے  اسے بیان کرنے سے گریز  کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144511102273

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں