بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

قصہ ’’حضورﷺ کا حضرت عائشہ کی نیند کی خاطر گھر کے باہر سو جانا اور حضرت عائشہ کا رات بھر حضور کا انتظار کرتے رہنا‘‘ کی تحقیق


سوال

ایک بھائی کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ وہ کہہ رہے تھے: ایک دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا گھر پہ دیر سے آنا ہوا تو گھر کے اندر داخل نہ ہوئے، باہر سو گئے؛  اس وجہ سے کہ وہ یہ نہیں چاہتے تھے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا  کی نیند خراب ہو،  اور حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا  ساری رات دروازے پر کھڑی آپ صلی اللہ علیہ وسلّم کا انتظار کرتی رہیں۔

یہ بات  درست ہے یا نہیں ؟

جواب

ایسا کوئی قصہ ہمیں  کُتُب ِاحادیث و مستند کُتُبِ تاریخ وغیرہ میں  كافي تلاش كے باوجودنہیں مل  سکا، لہذا  جب تک یہ  روايت كسي معتبر سند سے ثابت نہ ہوجائے ، اس کے بیان سے گریز  کیا جائے۔فقط واللہ اعلم  


فتوی نمبر : 144601101753

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں