بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

آئس کریم کھانے کا حکم


سوال

گرم کھانا مکروہ ہے ،اورآئس کریم  بہت ٹھنڈا ہوتی ہے،  تو آئس کریم کھانا کیسا ہے؟

جواب

جس آئس کریم  کے اجزائے ترکیبی حلال ہوں اسے کھانے میں شرعاً کوئی  حرج نہیں،آئس کریم سے تو مقصود ہی ٹھنڈک حاصل کرنا ہوتا ہے،جیسا کہ چائے ٹھنڈی کر کے نہیں پی جاتی بلکہ گرم پی جاتی ہے۔نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مشروبات میں  ٹھنڈا اور میٹھا  پانی مرغوب تھا،باقی مطلقاً گرم کھانا مکروہ نہیں ،بل کہ ایسا تیز  گرم کھانا مراد ہے جس سےمنہ جلنے لگے۔

 سنن ترمذی میں ہے:

"عن عائشة قالت:كان أحب الشراب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم ‌الحلو ‌البارد."

(ابواب الأشربة، باب ما جاء أي الشراب كان أحب إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، ج:3، ص:461، رقم الحديث:1895، ط:دار الغرب الإسلامي)

"ترجمہ :حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ کو پینے میں ٹھنڈا میٹھا محبوب ومرغوب تھا"۔ (معارف الحدیث)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511101768

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں