بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

عدت طلاق کی مدت


سوال

مجھے پندرہ شعبان کو طلاق ہوئی تھی اور سولہ شعبان کو میں عدت میں بیٹھی تھی، رمضان کے پانچویں روزے کو مجھے حیض (period) آیا اور چار دن بعد میں پاک ہوگئی اس کے بعد مجھے اٹھائیسویں روزے کو حیض آیا، چار دن بعد میں پاک ہوگئی، اب میری عدت ختم ہونے میں کتنا ٹائم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مزید ایک حیض گزرنے کے بعد عدت مکمل ہو جائے گی، اور سائلہ کو کسی اور جگہ نکاح کرنے کی اجازت ہو گی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"‌إذا ‌طلق ‌الرجل امرأته طلاقا بائنا أو رجعيا أو ثلاثا أو وقعت الفرقة بينهما بغير طلاق وهي حرة ممن تحيض فعدتها ثلاثة أقراء سواء كانت الحرة مسلمة أو كتابية."

(كتاب الطلاق، الباب الثالث عشر في العدة: 1/ 526، ط: ماجدیه)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144510100855

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں