بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

عِلیَان (عین کے کسرہ کے ساتھ) نام کا معنی اور یہ نام رکھنے کا حکم


سوال

علیان بکسر العین سے ہو ، اس نام کا معنی کیا ہے؟

جواب

" علیان" کا صحیح تلفظ عین کے فتحہ کے ساتھ  ''عَلْيان'':(Alyan) حَمدَان( Hamdaan ) کی طرح ہے جس کا معنی ہے: ''اعلیٰ '' یعنی بلند کے معنی میں ہے ، اور اس معنی کے اعتبار سے  یہ نام  درست ہے۔ 

تاہم "عِلیَان"عین کے کسرہ  (زیر) کے ساتھ اس کا معنی ہے: لمبے  جسم والا، پرانا،  موٹے  جسم والا، اور اس تلفظ کے اعتبار سے یہ نام درست ہی نہیں ہے۔

تاج العروس عن جوہرالقاموس میں ہے:

"والعِلْيانُ ، بالكسْر : الضَّخْمُ الطَّويلُ مِنَّا ومِن الإِبِلِ ، والأُنْثى بالهاءِ . 

 ( و ) أَيْضاً : ( الطَّويلُ ) مِن الضِّباعِ .  وقيلَ : بَعيرٌ عِلْيانُ : قدِيمٌ ضَخْمٌ . ورجُلٌ عِلْيانُ طَويلٌ جَسِيمٌ ، هكذا ضَبَطَه ابنُ سِيدَه والأزْهري بِكسْرِ العَيْن في الكُل."

(المادۃ:علوّ، ج:39، ص:86، ط:دارالهدایۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209201170

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں