بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1446ھ 16 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

امام کو لقمہ دینے سے سجدہ سہو کا حکم


سوال

جمعہ کی نماز میں امام صاحب تین آیت پڑھنے کے بعد بھول گئے دو تین مرتبہ اٹکے کسی نے لقمہ دیا لیکن پھر بھی آیت  نہیں پڑھ سکے اور رکوع میں چلے گے سجدہ سہو بھی نہیں کیا کیا نماز ہو گئی اورکیا سجدہ سہو واجب تھا یا نہیں ؟

جواب

صورت مسئولہ میں جب  ا مام صاحب تین آیت صحیح پڑھنے کے بعد بھول گئےاوردو تین مرتبہ اٹکے کسی نے لقمہ دیا لیکن پھر بھی آگےآیت  نہیں پڑھ سکے اور رکوع میں چلے گئے اگرچہ سجدہ سہو نہیں کیا ،  نماز ہوگئی  ہے ،اس صورت میں  سجدہ سہوواجب بھی   نہیں تھا ، سجدہ سہو تب لازم آتا ہے جب نماز کا کوئی واجب  بھول کر چھوٹ جائے، یا بھول کر نماز کے فرض  یا واجب میں تاخیر ہوجائے،یا بھول کر واجب میں  تکرار ہوجائے وغیرہ۔

فتوی ہندیہ میں ہے :

"ولايجب السجود إلا بترك واجب أو تأخيره أو تأخير ركن أو تقديمه أو تكراره أو تغيير واجب بأن يجهر فيما يخافت، وفي الحقيقة وجوبه بشيء واحد وهو ترك الواجب، كذا في الكافي."

(كتاب الصلوة،الباب الثانی عشر فی سجود السھو،ج:1، ص:126،ط:رشیدیة)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144607100561

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں