بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

اقامت کا جواب دینا چاہیے یا نہیں؟


سوال

اقامت کا جواب دینا مستحب ہے یا نہیں دینا چاہیے؟ 

جواب

اقامت کا جواب دینا مستحب ہے، اور اقامت کا جواب بھی اذان کے جواب کی طرح ہی ہے،البتہ صرف  'قد قامت الصلوة' کے جواب میں "أقامها الله وأدامها"  کہا جائے گا۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(ويجيب الإقامة) ندبا إجماعا (كالأذان) ويقول عند: قد قامت الصلاة: ‌أقامها ‌الله ‌وأدامها.

(قوله: إجماعا) قيد لقوله ندبا: أي إن القائلين بإجابتها أجمعوا على الندب ولم يقل أحد منهم بالوجوب كما قيل في الأذان."

(‌‌كتاب الصلاة، ‌‌باب الأذان، ج: 1، ص: 400، ط: دار الفكر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وإجابة الإقامة مستحبة. هكذا في فتح القدير وإذا بلغ قوله قامت الصلاة يقول السامع: ‌أقامها ‌الله ‌وأدامها الله ما دامت السموات والأرض وفي سائر الكلمات يجيب كما يجيب في الأذان. كذا في فتاوى الغرائب."

(كتاب الصلاة، الباب الثاني في الأذان، الفصل الثاني في كلمات الأذان والإقامة وكيفيتهما، ج: 1، ص: 57، ط: دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144604101112

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں