اقامت کہنا کیا ہے؟(سنت یا مستحب)
پانچ وقت کی فرض نماز اور جمعہ کی نماز جماعت سے ادا کرنے لیے اقامت کہنا مردوں پر سنتِ مؤکدہ ہے، ان کے علاوہ باقی نمازوں کے لیے اقامت نہیں ہے۔
مراقي الفلاح شرح نور الإيضاح (ص: 78):
"و" كذا "الإقامة سنة مؤكدة" في قوة الواجب؛ لقول النبي صلى الله عليه وسلم: "إذا حضرت الصلاة فليؤذن لكم أحدكم وليؤمكم أكبركم"، وللمدوامة عليهما "للفرائض"، ومنها الجمعة؛ فلايؤذن لعيد واستسقاء وجنازة ووتر". فقط و الله أعلم
فتوی نمبر : 144109203280
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن