اگر نماز سے پہلے اقامت میں انجانے میں کوئی غلطی ہو جائے تو اس کا نماز پر کیا اثر ہو گا؟
اقامت میں انجانے سے کوئی غلطی ہوجانے سے نماز پر فرق نہیں پڑتا ہے؛ کیوں کہ اقامت نماز سے خارج ہے، اور نماز کی شرائط میں سے بھی نہیں ہے، بلکہ باجماعت نماز سے پہلے اقامت دینا سنت ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 384):
"وهو سنة) للرجال في مكان عال (مؤكدة) هي كالواجب في لحوق الإثم (للفرائض) الخمس".
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 388):
"(والإقامة كالأذان) فيما مر.
(قوله: فيما مر) قيد به لئلايرد عليه أن ترك الإقامة يكره للمسافر دون الأذان، وأن المرأة تقيم ولاتؤذن، وأن الأذان آكد في السنية منها كما يأتي".
فقط و الله أعلم
فتوی نمبر : 144111200417
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن