نماز عشاء کب تک پڑھی جاسکتی ہے؟
صبح صادق ہونے سے پہلے تک عشاء کی نماز پڑھی جاسکتی ہے، البتہ بغیر عذر کے آدھی رات کے بعد عشاء کی فرض نماز ادا کرنا مکروہ ہے۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 361):
(و) وقت (العشاء والوتر منه إلى الصبح
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144204201237
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن