اسلام 360 ایپ استعمال کرنا کیسا ہے ؟کیا اس ایپ کو استعمال کر سکتے ہیں؟
واضح رہے کہ مذکورہ ایپ سے متعلق مکمل تحقیق اور اس کے تمام مندرجات کو مکمل دیکھے بغیر اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی جاسکتی ہے ، البتہ احادیث کی تحقیق اور اس پر صحت یا ضعف کا حکم لگانے میں غیر مقلدین حضرات کی کتابوں سے نقل پر اعتماد کیا گیا ہے، جس پر بالکلیہ اعتماد نہیں کیا جاسکتا، لہٰذا اس ایپ میں موجود جس کتاب، حدیث یا کسی حوالے سے استفادہ کرنا ہو پہلے آپ اپنے کسی قریبی مستند عالم دین یا مفتی کو دکھا کر ان سے راہ نمائی لے لیا کریں، اگر کوئی قابلِ اعتراض بات معلوم ہو تو ان کے مشورے سے اس پر عمل کریں یا اس بات کو یہاں بھیج کر اس کی تصدیق یا تردید معلوم کرلیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ صرف قرآنِ کریم کی تلاوت کرنے کے لیے اس ایپ کو استعمال کرنے میں تو کوئی حرج نہیں ہے، البتہ فقہی مسائل اور احادیث کی تحقیق کے بارے میں اس پر مکمل اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144609101823
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن