بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

2 ذو القعدة 1446ھ 30 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

اسلامی ایپ میں درست جواب دینے پر ملنے والے ڈالر کا حکم


سوال

ایک ویب سائٹ ہے جس میں اسلامی سوال ہوتے ہیں مثلا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی تاریخ پیدائش کیا ہے ؟۔ اللہ تعالی کے آخری پیغمبر کا نام کیا ہے؟ ان سوالوں کے درست جواب دینے پر ہر جواب کے دو ڈالر ملتے ہیں،  اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ پیسے لینا جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ ایپ میں شرعی اعتبار سے کوئی  خرابی نہیں ہے ،اور  مذکورہ اسکیم/ پروگرام میں شامل ہونے کے لیے کسی بھی عنوان سے شرکاء سے رقم وغیرہ وصول نہیں کی جاتی ہو تو ایسی صورت  میں درست اسلامی جواب دینے پر ملنے والی  انعامی رقم کا استعمال کرنا جائز ہے۔

فتاوی تاتار خانیہ میں ہے:

"فأما الصدقة علي وجه الصلة والتطوع فلا بأس به، وفي الفتاوي العتابية : وكذلك يجوز النفل للغني الخ..."

(كتاب الزكوة، باب من توضع الزكاة فيه، ج:2، ص:275، ط:ادارة القرآن)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144610101785

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں