بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

صحیح طرح استنجا کرنے کے بعد ہاتھ کپڑوں پر لگانے سے کپڑے ناپاک نہیں ہوتے


سوال

جب ہم بیت الخلا جاکر استنجا کرتے ہیں تو ہمارے ہاتھ ناپاک ہوجاتے ہیں، اب کیا اس ہی ہاتھ سے جب ہم ناڑا باندھتے ہیں تو کپڑے ناپاک نہیں ہوتے؟

جواب

واضح رہے کہ استنجا کرنے کے بعد جب استنجا کی جگہ پاک ہوجاتی ہے تو ہاتھ بھی پاک ہوجاتے ہیں؛ لہذا صورتِ مسئولہ میں جب ہاتھ پاک ہیں، تو کپڑے بھی پاک ہیں۔

البتہ استنجا کے بعد اگر ہاتھ پر نجاست کی بدبو باقی ہو تو بدبو زائل کرنے کی حتی الامکان کوشش کی جائے، بصورتِ دیگر اگر نجاست کی بدبو اتنی شدید ہو کہ جس کپڑے پر ہاتھ لگے تو وہ بھی بدبو دار ہوجائے تو وہ پاک نہیں سمجھا جائے گا۔

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1 / 345):

"ومع طهارة المغسول تطهر اليد؛ ويشترط إزالة الرائحة عنها وعن المخرج إلا إذا عجز، والناس عنه غافلون".

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144111201515

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں