بچی کا نام "عیانہ" رکھنا کیسا ہے؟
"عِیَانَه" (عِیَانَه:عین کے زیر، یاء کے زبر اور نون کے زبر کے ساتھ - Iyana) کا معنی ہے: کسی کے لیے مدد گار بننا، چنانچہ کسی صاف جگہ پر پانی روکنے کے لیے جو گڑھا کھودا جاتا ہے، عربی میں اسے بھی "عیانہ" کہا جاتا ہے۔ یہ نام رکھنا درست ہے۔
"عَیَّانَه" (عَیّانَه: عین کے زبر، یاے کی تشدید اور نون کے زبر کے ساتھ - Ayyana) کا معنی ہے: نظر لگانے والی عورت۔ یہ نام رکھنا درست نہیں ہے۔
لسان العرب (13 / 303):
اعتان لنا فلان أي صار عينا أي ربيئة، وربما قالوا عان علينا فلان يعين عيانة أي صار لهم عينا
الجيم (1 / 100):
والعيانة: شيء يُحفر في الصَّفا يُمسكُ الماء.
لسان العرب (4 / 401):
حكى عن امرأة من بني عامر في رقية: أرقيك بالله من نفس حرى وعين شرى؛ أبو عمرو: الشرى: العيانة من النساء ۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144212200162
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن