بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

ازدواجی حقوق کی ادائیگی میں ادویہ کا استعمال کرنا


سوال

ہمبستری کے لیے  وقت بڑھانے والی ٹیبلیٹ(گولی) کھانا جائز ہے یا نہیں؟

جواب

اللہ تعالیٰ نے مرد  و  عورت میں اپنے فطری وطبعی  تقاضے کی تکمیل کے لیے قدرتی طور پر صلاحیت بھی پیدا کی، اور عام طور پر اس کام کے لیے انسان کو کسی اور  چیز کا محتاج نہیں بنایا، اور اس تقاضے کو بتکلف بڑھانے والی اشیاء کا استعمال تو پسندیدہ نہیں ہے، البتہ  اگر کوئی اس فطری تقاضے میں اس حد تک کمی کاشکار ہو جس سے دوسرے فریق کی حق تلفی کا اندیشہ ہو تو وہ اس قوت کو معتدل حالت پر لانے کے لیے ادویات کا استعمال کرسکتا ہے،لہٰذا ایسی صورت میں ہم بستری میں معاونت کی دوائیاں استعمال کرنا  جائز ہے بشرطیکہ اس کے اجزاء میں کوئی حرام چیز نہ ہو اور نسخہ (فارمولا) مستند ہو، نیز اس متعلق کسی دیندار مستند ڈاکٹر سے بھی مشورہ کر لینا چاہیے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511100175

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں