عظمہ(izmaa) نام رکھنا کیسا ہے ؟
عِظمه (عین کے نیچے زیر کے ساتھ) کوئی لفظ نہیں ہے البتہ عَظَمه ، عُظمه اور عَظْمه استعمال ہوتا ہے جو کہ بڑائی کے معنی میں ہے۔ بہتر ہے کہ بچے کا کوئی اور نام رکھ لیا جائے، اگر اسی مادے سے نام رکھنا ہو تو "عظیم" نام رکھ سکتے ہیں۔
القاموس المحيط (1 / 1139):
"الإعظامة والعظمة، بالضم."فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144206200782
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن