جمہوریت اورجمہوری نظام کفر ہے یا نہیں؟ برائے مہربانی جواب مرحمت فرمائیں!
جمہوریت اور جمہوری نظام کا مطلب عوام کی اکثریتی رائے کے مطابق نظام کو چلانا ہے،سیاسی نظام اورملکی حالات کو عوام کی رائے کے مطابق کسی ایک حاکم کے ذریعے چلانا فی نفسہ کفر نہیں ۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
جمہوریت کے بارے میں معتدل موقف
اگر آپ کو جمہوریت کے کسی خاص پہلو کے متعلق سوال کرناہوتو اس بارے میں سوال لکھ کر یا کسی قریبی داراالافتاء سے زبانی طورپر اپنے مسئلے کے متعلق جواب معلوم کریں۔
عمدۃ القاری میں ہے:
"وكانت الأئمة من الصحابة والتابعين ومن بعدهم كانوا يستشيرون الأمناء وقيد به لأن غير المؤتمن لا يستشار ولا يلتفت إلى قوله. قوله: في الأمور المباحة التي كانت على أصل الإباحة. قوله: ليأخذوا بأسهلها أي: بأسهل الأمور إذا لم يكن فيها نص بحكم معين والباقي ظاهر."
(باب قول الله تعالي والذين استجابوالربهم الحسني.. ج: 25، ص: 79، ط: دارإحياء التراث العربي)
فقط والله أعلم
فتوی نمبر : 144411101252
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن