جمہوریت کفر ہے یا نہیں؟
موجودہ جمہوری نظام اور حکمران کے انتخاب کا طرز سنت سے ثابت نہیں ہے،البتہ موجودہ دور میں نظامِ سلطنت چلانے کا ایک رائج طریقہ کار ہے،جو پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، الغرض جمہوریت قطعاً اسلامی طرزِ حکومت بھی نہیں ہے، اور خالص کفر بھی نہیں ہے، کہ جو صحیح اسلامی مقاصد تک رسائی میں بہرحال حائل ہو۔
جمہوریت سے متعلق مزید تفصیل کے لئے : حضرت بنوری قدس سرہ کے نام جمہوریت سے متعلق کئے گئے سوال کے جواب میں تحریر کردہ جواب جو حضرت مفتی اعظم مفتی ولی حسن ٹونکی رحمہ اللہ کی تصدیق و تصویب سے جاری ہوئی تھی، ملاحظہ ہو:
جمہوریت کے بارے میں معتدل موقف
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144501102635
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن