کیا اسلام میں خواتین کی جینز پینٹ بیچنے کا کاروبار شروع کرنا جائز ہے؟
واضح رہے کہ جینز پینٹ چست لباس ہونےکی وجہ سے اس میں اعضاءِ مستورہ ظاہر ہوتے ہیں،جس کی وجہ سے خواتین کے لیے جینز پینٹ کا پہننا جائز نہیں ہے، لہذا اس کا کاروبار کرنا بھی مکروہ ہے، جس سے اجتناب کرنا ضروری ہے ۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"و) جاز (بيع عصير) عنب (ممن) يعلم أنه (يتخذه خمراً)؛ لأن المعصية لا تقوم بعينه بل بعد تغيره، وقيل: يكره لإعانته على المعصية، ونقل المصنف عن السراج والمشكلات: أن قوله: ممن أي من كافر، أما بيعه من المسلم فيكره، ومثله في الجوهرة والباقاني وغيرهما، زاد القهستاني معزياً للخانية: أنه يكره بالاتفاق".
(کتاب الحظر والإباحة، فصل في البیع، ج:6، ص:391، ط:ایچ ایم سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144510100451
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن