کیاجاراللہ زمحشری اہل سنت والجماعت میں سےتھے یا نہيں ؟
جاراللہ زمخشری ابو القاسم محمود بن عمربن محمد کا تعلق اہل سنت والجماعت سے نہیں تھا بلکہ وہ معتزلی تھے ۔
سیر أعلام النبلاء میں علامہ ذہبی رحمہ اللہ نے جاراللہ زمخشری کے بارے میں لکھا ہے :
"الزمخشري أبو القاسم محمود بن عمر بن محمد، العلامة، كبير المعتزلة، الزمخشري، الخوارزمي، النحوي،صاحب الكشاف، و المفضل ۔۔۔۔وكان داعية إلى الاعتزال، الله يسامحه."
(الطبقة الثامنة ،الزمخشري ابوالقاسم محمود بن عمر بن محمد، 20/ 151،ط:الرسالة)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144404100542
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن