بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ذو الحجة 1445ھ 01 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

جہاد کا حکم کب نازل ہوا؟


سوال

جہاد کب فرض ہوا ہے؟

جواب

 جب مسلمانوں نے مکہ سے مدینے کی طرف ہجرت کی تو سورۃ الحج کی آیت نمبر۳۹  جہاد کی اجازت کے لیے  نازل ہوئی ۔
چناں چہ (اکثر مفسرین کی رائے کے مطابق)مذکورہ آیت جہاد  کی اجازت کے بارے میں نازل ہونے والی پہلی آیت ہے ۔

روح المعانی میں ہے:

"فقد نقل الواحدي وغيره أن المشركين كانوا يؤذونهم وكانوا يأتون النبي عليه الصلاة والسلام بين مضروب ومشجوج ويتظلمون إليه صلوات الله تعالى وسلامه عليه فيقول لهم: اصبروا فإني لم أومر بالقتال حتى هاجر فأنزلت هذه الآية وهي أول آية نزلت في القتال بعد ما نهى عنه في نيف وسبعين آية على ما روى الحاكم في المستدرك عن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما وأخرجه عبد الرزاق وابن المنذر عن الزهري."

(سورۃ الحج،ج9،ص154،ط؛دار الکتب العلمیۃ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510102032

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں