بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

جس لڑکے سے لواطت کی ہو اس سے بہن کی شادی کرنا


سوال

میں نے ایک مرد کے ساتھ لواطت کی ہے ،اب میری بہن کی اس سے شادی ہوگئی ہے، کیا ان دونوں کا نکاح درست ہے؟ یا میری بہن اس پر حرام ہوگئی ہے؟

جواب

لواطت کرنا شرعًا ،عقلاً اور عرفًا انتہائی  قبیح فعل ہے،اس پر سچے دل سے توبہ و استغفار لازم ہے ،تاہم لواطت کی وجہ سے شرعًا حرمت  ثابت نہیں ہوتی ،لہذا اگر کوئی اور حرمت کی وجہ نہ ہو تو  آپ کی بہن کا مذکورہ مرد کے ساتھ نکاح  درست  ہے ۔

وفي حاشية ابن عابدين:

"وفي الولوالجية: أتى رجل رجلاً له أن يتزوج ابنته؛ لأن هذا الفعل لو كان في الإناث لايوجب حرمة المصاهرة ففي الذكر أولى."

(رد المحتار، كتاب النكاح، فصل في المحرمات.3/ 34ط:سعيد)

فقط والله أعلم 


فتوی نمبر : 144210200407

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں