بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

جو عمرہ پر جارہا ہو، اس کو روضہ مبارکہ پر سلام عرض کرنے کی درخواست کرنا


سوال

کوئی عمرہ پر جا رہا ہو تو اس کو ہماری طرف سے روضۂ رسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم پر سلام دینے کا بولنا،یہ صحیح ہے؟

جواب

جو شخص عمرہ پر جارہا ہو، تو اسے روضۂ رسول پر سلام عرض کرنے کی درخواست کرنا درست ہے اور اجر و ثواب کا باعث ہے ۔

وفاء الوفاء بأخبار دار المصطفي ميں  ہے:

"وقال النووي عقب ما تقدم عنه: ثم إن كان قد أوصاه أحد بالسلام على رسول الله صلى الله عليه وسلم فليقل: السلام عليك يا رسول الله من فلان بن فلان، أو فلان بن فلان يسلم عليك يا رسول الله، ونحوه من العبارات."

(‌‌الباب الثامن في زيارة النبي   صلى الله عليه وسلم ، ج:4، ص:212، ط:دار الكتب العلمية)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144512101580

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں