بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن مرد حضرات صرف جمعہ پڑھیں گے یا ظہر بھی پڑھیں گے؟


سوال

مرد حضرات کےلیے جمعہ کی نماز کے متعلق کیا حکم ہے؟ یعنی صرف جمعہ پڑھیں اور ظہر نہ پڑھیں؟

جواب

جمعہ کے دن (شہر، مضافاتِ شہر اور بڑی بستی میں) ظہر کے وقت میں صرف جمعہ کی نماز (دو رکعت) پڑھنا ہی فرض ہے، اگر کوئی شخض جمعہ کی شرائط موجود ہوتے ہوئے جمعہ کی نماز پڑھ لے تو اس کے بعد ظہر کی نماز پڑھنا درست نہیں ہے، البتہ اگر کسی کی جمعہ کی جماعت نکل جائے، اور کسی دوسری مسجد میں ملنے کی امید نہ ہو تو پھر اس کے ذمہ ظہر پڑھنا فرض ہوگا، (کیوں کہ جمعہ کی نماز کے لیے جماعت شرط ہے، جس کی کم سے کم تعداد امام سمیت چار بالغ مرد ہے) اسی طرح اگر مکمل وقت نکل جائے تو بھی جمعہ کی قضا نہیں ہوگی، بلکہ ظہر کی قضا کرنی ہوگی۔

اور جہاں (گاؤں یا جنگل وغیرہ میں) جمعہ کا قیام درست نہیں ہے، وہاں جمعہ کے دن ظہر کے وقت میں ظہر کی چار رکعات فرض ہیں، وہاں (بھی) جمعہ اور ظہر دونوں کو جمع کرنا درست نہیں ہے۔

نیز واضح رہے کہ عوام میں بعض یہ سمجھتے ہیں کہ جمعے کی دو رکعت فرض کے بعد جو چار رکعات ادا کی جاتی ہیں، یہ ظہر کے چار فرض ہیں، اور اس کے بعد دو رکعت سنت ہیں، یہ بات درست نہیں ہے، بلکہ یہ چار رکعات جمعہ کے بعد  کی سنتِ مؤکدہ ہیں، جیساکہ جمعہ سے پہلے چار رکعات سنتِ مؤکدہ ہیں، اور جمعہ کے بعد چار رکعات سنتِ مؤکدہ کے بعد دو رکعت راجح قول کے مطابق سنتِ غیر مؤکدہ ہیں۔

شامی میں ہے:

"وهي فرض مستقل آكد من الظهر  وليست بدلاً عنه كما حرره الباقاني معزيًا لسري الدين بن الشحنة. وفي البحر: وقد أفتيت مرارًا بعدم صلاة الأربع بعدها بنية آخر ظهر خوف اعتقاد عدم فرضية الجمعة وهو الاحتياط في زماننا، وأما من لايخاف عليه مفسدة منها فالأولى أن تكون في بيته خفية.

(قوله: وليست بدلاً عنه إلخ) تصريح بمفهوم قوله: وهي فرض مستقل لكن هذا مخالف لما قدمه المصنف في بحث النية من باب شروط الصلاة. وعبارته مع الشرح: ولو نوى فرض الوقت مع بقائه جاز إلا في الجمعة؛ لأنها بدل إلا أن يكون عنده في اعتقاده أنها فرض الوقت كما هو رأي البعض فتصح. اهـ. وكتبنا هناك عن شرح المنية أن فرض الوقت عندنا الظهر لا الجمعة ولكن قد أمر بالجمعة لإسقاط الظهر، ولذا لو صلى الظهر قبل أن تفوته الجمعة صحت عندنا خلافًا لزفر والثلاثة وإن حرم الاقتصار عليها اهـ.

والحاصل: أن فرض الوقت عندنا الظهر، وعند زفر الجمعة كما صرح به في الفتح وغيره فيما سيأتي حتى الباقاني في شرح الملتقى، وأما ما نقله عنه فلعله ذكره في شرحه عن النقاية وبما ذكرناه ظهر ضعفه."

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ج:2، ص:136، ط:سعيد)

فقط و الله أعلم


فتوی نمبر : 144604102075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں