بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1446ھ 19 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

جمعہ سے پہلے کی سنتوں کا وقت


سوال

 جمعہ والے دن جو نماز سے پہلے سنت ادا کی جاتی ہیں کہ وہ اردو تقریر سے پہلے ادا کرنی چاہیے یا اردو تقریر کے فورا بعد ادا کر کر پھر نماز جمعہ ادا کرنا چاہیے ؟

جواب

سنتوں کے لیے کوئی خاص وقت مقرر نہیں ہے، آپ ان سنتوں کو زوال کے بعد کسی بھی وقت ادا کر سکتے ہیں۔ البتہ،   جب امام تقریر کے بعد سنتوں کے لیے وقت دے، تو اس وقت میں سنتیں پڑھ لی جائیں۔

  البحرالرائق میں ہے: 

"والدليل ‌على ‌استنان ‌الأربع قبل الجمعة ما رواه مسلم مرفوعا «من كان مصليا قبل الجمعة فليصل أربعا» مع ما رواه ابن ماجه عن ابن عباس قال «كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يركع من قبل الجمعة أربعا لا يفصل في شيء منهن» ."

(کتاب الصلاۃ، الصلاة المسنونة كل يوم، ج:2، ص: 53، ط: دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144607102663

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں