بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے دن کپڑے دھونا


سوال

کیا جمعہ والے دن کپڑے دھونا منع ہے؟

جواب

جمعے کے دن کپڑے دھونے کی ممانعت کے متعلق  کوئی روایت  ہمارے علم میں نہیں آئی،  بلکہ اس کے برعکس جمعے کے دن غسل کرنے،  صفائی ستھرائی کا اہتمام کرنے اور اچھا لباس پہننے کا تذکرہ  کئی روایات میں  آیا ہے،  اور  اس کے لیے لباس دھونے کی ضرورت بھی پیش آسکتی ہے؛ لہذا جمعہ کے دن کپڑے دھونا جائز ہے ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201560

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں