بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

جمعہ کے خطبہ سے پہلے سنتوں کے لئے 5 منٹ کا وقت دینا


سوال

ہماری مسجد میں جمعۃ المبارک کے دن ایک بجے سے تقریر اسٹارٹ ہوتی ہے جو ایک بج کر بیس منٹ تک جاری رہتی ہے ،اس کے بعد فرض نماز سے پہلے چار رکعت سنت کے لیے پانچ منٹ کا وقت دیا جاتا ہے،جس میں یہ چار رکعت نماز پڑھنا ممکن نہیں ہے ،ہم نے اپنے امام صاحب کو اس مسلئہ سے آگاہ کیا ہے ،لیکن وہ کہتے ہیں کہ اگر پانچ منٹ میں نماز ادا نہیں کرسکتے تو گھر میں یا تقریر کے دوران ادا کریں اب ہم کیا کریں؟

جواب

واضح رہے کہ جمعہ  کے دن خطبہ سے پہلےچار رکعت سنت کی ادائیگی کے لیے عمومًا اکثر مساجد میں  5 منٹ کاہی  وقت دیا جاتاہے اور  اکثر لوگ چار  رکعت سنت اطمینان کے ساتھ اس وقت  میں ادا کرلیتے ہیں، لہذاصورتِ  مسئولہ میں  سائل کے محلے  کی مسجد میں   سنتوں کی ادائیگی کے  لیے جو  5 منٹ کا وقت  دیاجاتاہے، یہ درست ہے،  اس میں کوئی خرابی نہیں ہے؛ کیوں کہ اکثر لوگ سنتیں پڑھ لیتے ہیں،باقی اگر سائل  کے  لیے 5 منٹ میں چار رکعت کی ادائیگی  مشکل ہے  تو  وہ گھر میں پڑھ  لےیا جب مسجد میں ہی بیان ہورہاہوتا ہے،  اس وقت کسی ایک کونے میں آرام سے پڑھ لے ،  اس کی اجازت ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"(وسنّ) مؤكدًا (أربع قبل الظهر و) أربع قبل (الجمعة و) أربع (بعدها بتسليمة) فلو بتسليمتين."

(الدر المختار مع رد المحتار: كتاب الصلاة، باب الوتر والنوافل (2/ 12، 13)، ط. سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512101633

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں