بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

جرابیں پہن کر سعی کرنا


سوال

اگر مرد سعی جرابیں پہن کر کرے  تو پھر کیا کرنا ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ مردو ں کے لیے  احرام کی حالت  میں قدم کے بیچ میں ابھری ہوئی ہڈی جہاں پر عام طور پر بال اگتےہیں   اور دونوں ٹخنے  کھلا رکھنا ضروری ہے ، اگر ایک دن   یا ایک رات    ٹخنے یا قد م  کے بیچ میں ابھری ہوئی ہڈ ی کو چھپائے گا تو  دم دینا واجب ہو گا ، اس سے  کم صدقہ فطر  کی مقدار صدقہ کرنا لازم  ہو گا۔

لہذا مذکورہ مسئلہ میں  سعی جرابیں پہن کر کی  تو  صدقہ  کرنا لازم ہے۔ 

حاشیۃ ارشاد الساری میں ہے:

"(و لبس الخفين ) أي إلا أن لا يجد نعلين فانه يقطعهما أسفل من الكعبين (و الجوربين) اي لبسهما سواء كانا منعلين أو غير منعلين ( و كل ما يواري الكعب الذي عند معقد شراك النعل) أي في المفصل الذي وسط القدم لا الكعب المعتبر عند غسل الرجلين."

(باب الحرام ، فصل فی محرمات الإحرام ص : 168 ط:المکتبة الإمدادیة)

فتاوی شامی میں ہے:

"(وخفين إلا أن لا يجد نعلين فيقطعهما أسفل من الكعبين) عند معقد الشراك.

(قوله: وخفين) أي للرجال فإن المرأة تلبس المخيط والخفين كما في قاضي خان قهستاني."

(کتاب الحج، 490/2،ط: سعید)

حج  کے مسائل کے  انسائیکلوپیڈیا میں ہے :

"احرام کی حالت میں ۔۔۔اگر ایک دن ایک رات  ٹخنے یا قدم  کے بیچ میں ابھری ہوئی ہڈی  کو چھپائے گا تو دم دینا واجب ہو گا ، اور اس سے کم میں صدقہ فطر  کی مقدار صدقہ کرنا  لازم ہو گا ۔

(پیر کی ہڈی، 250/1، ط: بیت العمار )

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144601101700

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں