غیر مسلم کو سلام کرنا منع ہے، اس کی کیا وجہ ہے اور اگر سلام کیا جائے تو کن الفاظ سے کیا جائے ، اور اگر غیر مسلم سلام کرے تو اسے کن الفاظ میں جواب دیا جائے ؟
1:غیر مسلم کو ابتداءً سلام کرنا نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے ،اس لیے کہ سلا م اہلِ اسلام اور اہلِ جنت کا تحیہ ہے، اور اس میں کفار کی عزت افزائی بھی ہوتی ہے ، لہذا ابتدءًا غیر مسلم کو سلام کرنا جائز نہیں ہے۔
2: کسی موقع پر کافر کو سلام کر نے کی ضرورت ہو تو ایسی صورت میں رسول اللہ ﷺ سے ’’اَلسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى‘‘ کے الفاظ منقول ہیں ، مخاطب کو متعین کیے بغیر عمومی الفاظ میں سلام کے الفاظ کہے جائیں جیسے: ’’اَلسَّلَامُ عَلٰى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدى‘‘، یعنی اس پر سلامتی ہو جو ہدایت کی پیروی کرے۔
3:غیر مسلم سلام میں پہل کرے تو اسے سلام کے جواب میں ’’وعلیکم السلام‘‘ پورا نہیں کہا جائے ، بلکہ صرف ’’وعلیک‘‘ کہنے پر اکتفا کیا جائے ۔ یہ بھی رسول اللہ ﷺ سے ثابت ہے۔
حدیث شریف میں ہے :
"عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَبْدَءُوا الْيَهُودَ وَلَا النَّصَارَى بِالسَّلَامِ، فَإِذَا لَقِيتُمْ أَحَدَهُمْ فِي طَرِيقٍ، فَاضْطَرُّوهُ إِلَى أَضْيَقِهِ»".
(صحیح مسلم،کتاب السلام،1707/4،مطبعة عيسى البابي الحلبي وشركاه، القاهرة)
الدر المختار وحاشية ابن عابدين میں ہے :
"فلايسلم ابتداءً على كافر لحديث: «لا تبدءوا اليهود ولا النصارى بالسلام، فإذا لقيتم أحدهم في طريق فاضطروه إلى أضيقه». رواه البخاري ... ولو سلم يهودي أو نصراني أو مجوسي على مسلم فلا بأس بالرد، (و) لكن (لايزيد على قوله: وعليك)، كما في الخانية.
(قوله: فلا بأس بالرد) المتبادر منه أن الأولى عدمه ط لكن في التتارخانية: وإذا سلم أهل الذمة ينبغي أن يرد عليهم الجواب، وبه نأخذ.
(قوله: ولكن لايزيد على قوله: وعليك) لأنه قد يقول: السام عليكم أي الموت كما قال بعض اليهود للنبي صلى الله عليه وسلم، فقال له: "وعليك "، فرد دعاءه عليه. وفي التتارخانية: قال محمد: يقول المسلم: وعليك ينوي بذلك السلام؛ لحديث مرفوع إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: «إذا سلموا عليكم فردوا عليهم»".
(کتاب الحظروالاباحۃ ، فصل فی البیع ،6/ 412، سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144503102297
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن