اسلام میں کیکڑا کھانا احلال ہے یا حرام ؟
واضح رہے کہ سمندری جانوروں میں سے صرف مچھلی کھانا حلال ہے، کیکڑا چوں کہ مچھلی کی کسی قسم میں شامل نہیں، بلکہ کیکڑے کا شمار دریائی کیڑوں میں ہوتا ہے،اس لیے کیکڑا کھانا مکروہِ تحریمی ہے۔
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع میں ہے:
"{ويحرم عليهم الخبائث} [الأعراف: 157] والضفدع والسرطان والحية ونحوها من الخبائث."
(كتاب الذبائح والصيود، المأكول وغير المأكول من الحيوانات، ج:5، ص:35، ط:دار الكتب العلمية)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144607100787
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن