حیض اور نفاس کے دوران جو کپڑے پہنے جاتے ہیں، کیا وہ مکمل نا پاک ہوں گے یا صرف وہ حصہ ناپاک سمجھا جائے گا جس پر نجاست ظاہری طور پر لگی ہوگی؟ اور اسی طرح حیض اور نفاس کے دوران استعمال ہونے والی چارپائی کی چادروں کا کیا حکم ہے؟ جن پر ظاہری نجاست نہ ہو، صرف بدن سے لگے ہوں !
حیض اور نفاس کے دوران جو کپڑے پہنے جاتے ہیں، ان میں سے صرف وہ حصہ ناپاک سمجھا جائے گاجس پر نجاست ظاہری طور پر لگی ہوگی۔ حیض اور نفاس کے دوران استعمال ہونے والی چارپائی کی چادروں کا بھی یہی حکم ہے، اگرنجاست لگی ہوئی نظر آئے یا یقین ہو کہ یہاں نجاست لگی ہےتو صرف اس نجاست والے حصہ کو بھی تین دفعہ دھو کر پاک کرلیا جائے تو کافی ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201524
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن