بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

کپڑوں پر پیشاب کے چھینٹے لگنے سے نماز کا حکم


سوال

دوران ڈیوٹی اگر کپڑوں پر پیشاب کے چھینٹے پڑ جائیں تو اس میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟

جواب

 اگر پیشاب کے چھینٹے اتنی مقدار میں ہیں کہ ان کو ملایا جائے تو ایک درہم  کے برابر یا زیادہ  ہو جائیں گے، تو ایسے  کپڑوں میں نماز نہیں ہو  گی، اور اگر  اس سے کم کم ہو تو نماز تو ہو جائے گی   مگر مکروہ ہے۔  البتہ بہر صورت کپڑوں کو دھونا اور پاک کرنا ضروری ہے۔ 

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وهي نوعان (الأول) المغلظة وعفي منها قدر الدرهم واختلفت الروايات فيه والصحيح أن يعتبر بالوزن في النجاسة المتجسدة وهو أن يكون وزنه قدر الدرهم الكبير المثقال وبالمساحة في غيرها وهو قدر عرض الكف . هكذا في التبيين والكافي وأكثر الفتاوى والمثقال وزنه عشرون قيراطًا وعن شمس الأئمة يعتبر في كل زمان بدرهمه والصحيح الأول. هكذا في السراج الوهاج."

(كتاب الطهارة، الباب السابع فى النجاسة، الفصل الثاني في الأعيان النجسة، ج:1، ص:45، ط:مكتبه رشيديه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144510101370

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں