بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

کپڑوں پر پیشاب لگ جائے تو متاثرہ جگہ کو دھونا ضروی ہے


سوال

میرا پیشاب پر کنٹرول نہیں ہے  ،اکثر کپڑوں میں نکل جاتا ہے،  میرا سوال ہے کہ کپڑا کتنا گیلا ہوجائے تو دھونا واجب ہو گا؟

جواب

معمولی پیشاب بھی کپڑوں پر لگ جائے تو متاثرہ جگہ کو دھونا اور پاک کرنا ضروری ہے، البتہ اگر پیشاب کی مقدار ایک درہم کی مقدار(مثلاً ہتھیلی پر کھڑے ہوئے پانی کی مقدار) سے کم ہے تو اس میں نماز ہوجائے گی، اور اگر درہم کی مقدار سے زیادہ ہے تو کپڑے کو دھوکر پاک کرکے نماز پڑھنا ضروری ہے۔ 

فتاوی شامی میں ہے:

"(وبول انتضح كرءوس إبر) 

هذا ما لم ير على الثوب وإلا وجب غسله." 

(كتاب الطهارة، باب الانجاس، ج:1، ص:322، ط:سعيد)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511102710

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں