بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 ذو الحجة 1445ھ 30 جون 2024 ء

دارالافتاء

 

خرگوش کا گوشت کھانے کا حکم


سوال

خرگوش کا گوشت کھانا کیسا ہے؟

جواب

خرگوش کا گوشت کھانا حلال ہے ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کی خدمت میں خرگوش پیش کیا گیا تو آپ ﷺ نے اسے قبول فرمایا۔

سنن ِترمذی میں ہے: 

" عن هشام بن زيد بن أنس قال : سمعت أنساً يقول : أنفجنا أرنباً بمر الظهران فسعى أصحاب النبي صلى الله عليه و سلم خلفهتا فأدركتها فأتيت بها أبوطلحة فذبحها بمروة فبعث معي بفخذها أو بوركها إلى النبي صلى الله عليه و سلم فأكله، قال: قلت: أكله ؟ قال: قبله."

(سنن الترمذي ، أبواب الأطمعة، باب في أكل الأرنب ،4 / 251 ط:داراحياء التراث)

ترجمہ:"حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے مرالظہران میں ایک خرگوش بھگایا، صحابہ رضی اللہ عنہم اس کے پیچھے دوڑے ،میں نے اس کو پالیا پس میں اس کو پکڑکر حضرت ابوطلحۃ رضی اللہ عنہ کے پاس لے آیا ،پھر حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ اس کوسفید پتھر سے ذبح کیا ،پھر میرے ساتھ اس کا ران یا کولہا نبی کریم ﷺ خدمت میں بھیجا ،آپ ﷺنے اس کو تناول فرمایا ،ہشام نے پوچھا کیا آپ  ﷺ نے اس کو  تناول فرمایا ؟حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا  آپ ﷺ نے قبول فرمایا۔"

فتح القدیر میں ہے:

"(ولا بأس بأكل الأرنب) لأن «النبي عليه الصلاة والسلام أكل منه حين أهدي إليه مشويا وأمر أصحابه رضي الله عنهم بالأكل منه» ، ولأنه ليس من السباع ولا من أكلة الجيف فأشبه الظبي."

(کتاب الذبائح ، فصل فیما یحل اکلہ ومالایحل، 502/9، ط، دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144511100136

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں