بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

1 ذو القعدة 1446ھ 29 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں تنگی اور پریشانی کا ہونا


سوال

میں نے جب سے چچا کی دکان کرائے پر لی ہے ،تب سے کام کاج صحیح نہیں چل رہا،اور میں آئے دن بیمار رہتا ہوں ،کچھ سمجھ نہیں آتا کہ میرے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔اس بارے میں مجھے بتائیں کہ میرے لیے کیا صحیح ہے اور کیا غلط ؟اور مجھے اپنا کاروبار آگے بڑھانا چاہیے؟

جواب

آپ  اللہ تعالیٰ کی ذات سے مایوس نہ ہوں ،رزق کی تقسیم اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہے ،انسان کو حسب استطاعت اسباب اختیار کرنے چاہئیں،لہذا کاروبار ختم نہ کریں ،  پنج وقتہ نمازیں باجماعت ادا کریں ۔

اور ساتھ ساتھ  استغفار کی کثرت  کریں اور یہ دعا:‌اللَّهُمَّ ‌اكْفِنِي ‌بِحَلَالِكَ ‌عَنْ ‌حَرَامِكَ، وَأَغْنِنِي بِفَضْلِكَ عَمَّنْ سِوَاكَبھی کثرت سے پڑھنے کا اہتمام کریں۔

(سنن الترمذي، أبواب الدعوات، ج: 5، ص: 560، رقم الحدیث: 3563، شركة مكتبة ومطبعة مصطفى البابي الحلبي)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144610101256

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں