بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

کاروبار میں برکت کا وظیفہ


سوال

میرا اپنا سبزی کا کاروبار ہے،  شکر ہے،  لیکن کوئی بچت نہیں ہوتی،  مال خراب بھی نہیں ہوتا!

جواب

آپ کا مقصد کاروبار میں برکت کا وظیفہ  معلوم کرنا ہے تو  یہ  آیت صبح کو ستر مرتبہ پڑھا کریں :

 اللَّهُ لَطِيفٌ بِعِبَادِهِ يَرْزُقُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْقَوِيُّ العَزِيزُ ( الشوری: ۱۹)

 حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمہ اللہ نے فرمایا کہ حضرت حاجی امداد اللہ رحمہ اللہ سے منقول ہے کہ جو شخص صبح کو ستر مرتبہ پابندی سے یہ آیت پڑھا کرے وہ رزق کی تنگی سے محفوظ رہے گا اور فرمایا کہ بہت مجرب عمل ہے۔

(معارف القرآن:جلد ۷ صفحہ ۶۸۷)

فقط واللہ اعلم

نوٹ: اور اگر کوئی اورسوال ہے تووضاحت سے پوچھیں۔


فتوی نمبر : 144206200073

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں