کیا کے ایف سی KFC کا کھانا کھانا جائز ہے؟
کے ۔ایف۔سی وغیرہ میں تیارکردہ کھانوں کے کھانے کے حلال یا حرام ہونے کا مدار کھانے کی تیاری میں شامل تمام اجزاء کے حلال یا حرام ہونے پر ہے، پس اگر مذکورہ دونوں ادارے مغربی ممالک سے درآمد شدہ ایسی مرغی استعمال کرتے ہوں جو شرعی اصولوں کے مطابق ذبح نہ کی گئی ہو یا ریسیپی میں شامل مصالحہ جات میں شامل اجزاء حلال نہ ہوں تو ان دونوں اداروں کی اشیاء کھانا حلال نہ ہوگا، بصورتِ دیگر حلال ہوگا، لہذا مکمل تحقیق کے بغیر نہ کھایا جائے۔ تسلی بخش تحقیق میسر نہ ہو تو اجتناب کرنا بہتر ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144202200042
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن