بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1446ھ 20 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

کھانے کے بعد ہاتھ دھو کر پانی گٹر میں جاتا ہے، کیا حکم ہے؟


سوال

کھانے کے بعد  ہاتھ  دھو کر پانی گٹر میں جاتا ہے، شریعت کے مطابق اس کا کیا حکم  ہے؟

جواب

 کھانا کھانے کے بعد اپنی انگلیاں چاٹنا اور برتن صاف کرنا مسنون ہے،حدیث شریف میں اس کی ترغیب واردہوئی ہے، اس سنت پر عمل کیا جائے تو   کوئی شبہ نہیں رہے گا۔ باقی   ہاتھ  اور برتن پر لگے کھانے کے اجزا  معمولی ہوتے ہیں اور انہیں دھوکر نالی میں بہانا عرف میں  بے ادبی شمار نہیں ہوتا، لہذا شرعًا اس میں قباحت نہیں ہے۔
بخاری شریف میں ہے:

عن ابن عباس عن النبي ﷺ قال: إذا أکل أحدکم فلایمسح یدہ حتی یلعقھا." (رقم: 5456، الصحیح  للبخاري ، بیروت)

یعنی جب تم میں سے کوئی کھانا کھالے  تو اپنا ہاتھ  (کسی کپڑے سے صاف کرنے کے بجائے)چاٹ لے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144512100526

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں