بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

22 شوال 1446ھ 21 اپریل 2025 ء

دارالافتاء

 

خواب میں حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی خبر سننا


سوال

میرا ساتھی مجھ سے یہ معلوم کرتا ہے کہ گزشتہ راتوں میں میں نے ایک خواب دیکھا کہ میں ایک محفل میں تھا، وہاں لوگ مختلف حلقے بنائے بیٹھے تھے، اسی اثناء میں خبر آتی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پردہ فرما گئے ہیں، اس کے بعد بھگڈر مچ جاتی ہے اور سارے لوگ آپ کے گھر کی طرف دوڑتے ہیں اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے اس کی کیا تعبیر ہے؟

جواب

جس جگہ یہ خواب دیکھا ہے ،وہاں کے لوگوں نے اجتماعی طور پر سنت طریقے چھوڑ دئیے ہیں، خلافِ سنت کرنے سے اجتماعی توبہ کریں۔


فتوی نمبر : 144602100644

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں