بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 ذو الحجة 1445ھ 04 جولائی 2024 ء

دارالافتاء

 

کیا ہفتہ کے روز مچھلی کھاسکتے ہیں؟


سوال

کیا ہفتہ کے روز مچھلی کھاسکتے ہیں؟ برائے مہربانی قرآن و سنت کے مطابق جواب عنایت فرمائیں!

جواب

بنی اسرائیل کی ایک بستی  ’’ایلہ‘‘  بحرِ قلزم  کے قریب آباد تھی، اس قوم کو اللہ تعالیٰ نے ہفتہ کے دن مچھلی کھانے سے منع فرمایا تھا اور یہ اس قوم کی آزمائش تھی،  لیکن جب وہ اس آزمائش میں ناکام ہوگئے اور اللہ تعالیٰ کے حکم کو پسِ پشت ڈال دیا تو اللہ تعالیٰ نے ان کو بندر اور خنزیر بنا دیا۔ یہ حکم اُسی امت کے ساتھ خاص تھا، امتِ محمدیہ  صلی اللہ علیہ وسلم  کے لیے یہ حکم نہیں ہے؛ لہذا   ہماری شریعت میں  ہفتہ یا کسی بھی دن  مچھلی کھانا منع نہیں  ہے، بلا تردد  مچھلی کھاسکتے ہیں۔

مزید تفصیل کے  درج ذیل لنک پر  فتوی ملاحظہ کیجیے!

ہفتہ کے دن مچھلی کھانے کا حکم

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144203201478

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں